ڈھاکہ (امت نیوز)بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل ایک ٹور میچ 6 دسمبر کو فتح اللہ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 9 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 دسمبر کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 دسمبر کو سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو سلہٹ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 20 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔