ڈھاکہ(امت نیوز) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ کرکٹ کے بعد اب سیاست کے میدان میں جوہر دکھانے کیلئے تیار ہو گئے۔ وہ آئندہ ماہ کے آخر میں شیڈول پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ وہ رولنگ عوامی پارٹی کی طرف سے اپنے آبائی ضلع میں الیکشن لڑیں گے۔ بنگلہ دیش میں عام انتخابات 30 دسمبر کو ہوں گے۔ مشرفی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت سیاست کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ملک کیلئے کچھ کرنے کا موقع مل رہا ہے، کامیابی ملی تو عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔