اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے میں رکاوٹیں آ رہی ہیں تاہم ٹکراؤ نہیں چاہتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اچھے انسان ہیں مگر صوبائی حکومت وفاق کے پراجیکٹس روکے ہوئے ہے۔عمران اسماعیل نے کہا گزشتہ 30 سال سے کراچی میں فٹ پاتھ بھی کرائے پر دیے جا رہے تھے۔ہو سکتا ہے لوکل گورنمٹ بالکل تبدیل ہوجائے۔