ایس ایس پی کورنگی کی کارروائی میں8سٹے بازگرفتار- تھانیدارسمیت 5افسر معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی کی کارروائی میں لانڈھی میں سٹے کے اڈے سے 8 ملزمان گرفتار کرلئے، جبکہ ایس ایچ او سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس آپریشن کے گینگ وار کارندوں، ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں سمیت 34 ملزمان پکڑے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کی ٹیم نے لانڈھی میں بدنام زمانہ سٹے باز شاہد کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان فرہاد، حسین، عارف، بابو دین، یاسین ، عرفان، مختیار اور جاوید کو گرفتارکرکے 14 ہزار سے زائد رقم، کیمرہ، 2 ڈیوائس اور سٹے کی پرچیاں برآمد کرلیں، جبکہ سرغنہ شاہد فرارہو گیا، ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او لانڈھی رحیم شاہ، ہیڈ محرر جمیل میاں، ایس آئی حنیف عباسی، اے ایس آئی عبدالرحمان اور اے ایس آئی ناصر اقبال کو معطل کردیا۔ ادھر رینجرز نے چاکیواڑہ اور کھارادر سے 3 ملزمان اعظم،خلیل اور عزیز کو گرفتار کیا ۔ ملزم خلیل گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کا کارندہ ہے۔ ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ اسی طرح اسٹیل ٹاؤن اور زمان ٹاؤن سے 3 ملزمان ولید، ندیم اور احتشام کو گرفتار کیا ۔شریف آباد پولیس نے 4 ملزمان شہزاد عرف بجو، سمیع اللہ، بابر علی ، عاقب عرف عبداللہ ، ایس آئی یو نے 3 ملزمان حیدر، ریحان ، افضل ، فیروز آباد پولیس نے 2 ملزمان عبدالوہاب ،آصف عرف وقار ، گارڈن پولیس نے گٹکا فروش شہزاد اقبال ، سچل پولیس نے منشیات فروش داؤد ، سائٹ سپر ہائی وےپولیس نے ملزم سیف اللہ ، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان ندیم اور وحید کو گرفتار کرلیا ہے۔ تیموریہ پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان احمد رضا اور زاہد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کھارادر پولیس نے ملزم عبدالعزیز کو گرفتارکرکے آوان بم اور منشیات برآمد کرلی۔ میمن گوٹھ پولیس نے 2 ملزمان ساجد اور رحیم بخش کو گرفتارکرلیا۔ گلبہار پولیس نے 2 ملزمان سرفراز اور زبیرکوگرفتارکر کے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔ زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم نور محمد اور شاہد کو گرفتارکرکے اسلحہ اور چرس برآمد کرلی۔ درخشاں پولیس نے شیشہ و حقہ کی فروخت میں ملوث 2 ملک فہد اور اکرم کو گرفتارکرکے منشات برآمد کرلی۔

Comments (0)
Add Comment