پروین رحمان کیس میں مقتولہ کی بہن سمیت 3گواہوں کے وارنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں مقتولہ کی بہن سمیت 3 گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ روز سینٹرل جیل میں قائم خصوصی عدالت میں سماعت پر مقتولہ کی بہن و دیگر گواہان کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔خصوصی عدالت نے پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا قتل کیس میں وکیل صفائی کو گواہ کے بیان پر جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔استغاثہ کے مطابق مقدمہ میں متحدہ کے 3 مفرور دہشت گردوں عزیز اللہ، عبداللہ عرف دانش اور غفران عرف سندھی کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment