اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ضیاء الرحمٰن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد پی کے 30 مانسہرہ کی نشست خالی قرار دے دی۔ای سی پی کی جانب سے مذکورہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر لیا گیا کیونکہ عدالت عظمیٰ نے ضیا الرحمن کو جعلی ڈگری پر نااہل کیا تھا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن جلد ہی پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔