اسامہ رضی کے والد انتقال کرگئے۔ مقامی قبرستان میں تدفین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و نائب امیر جماعت کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کے والد رضی الدین رضائے انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں سید منور حسن نے پڑھائی، جبکہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔جنازے میں اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی ، معراج الہدیٰ صدیقی، عبدالغفار عمر، عظیم بلوچ، حافظ نعیم و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔دریں اثنا ناظمہ جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر نے اسامہ رضی کے والد اور عارفہ مرحومہ کے سسر رضی الدین کے انتقال پر ان کے گھر جا کر لواحقین و اہلخانہ سے تعزیت کی۔

Comments (0)
Add Comment