کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق جمعہ کو شام 7بجے ادارہ نورحق میں آپریشن کے متاثرین، دکانداروں، مختلف مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان، تاجروں اور رہائشی علاقوں کے متاثرین سے ملاقات اور خطاب کریں گے اور اس حوالے سے جماعت اسلامی کی کوششوں اور جدوجہد سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔