اسلام آباد(نمائندہ امت)وفاقی پولیس نے کراچی میں چین کے قونصل خانہ پر حملے کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چین کے سفارتخانے کے سامنے SOS کال کے ذریعے ریہرسل کی۔ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا ہے کہ ریہرسل کا بنیادی مقصد سکیورٹی کو موثر بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آ پر یشنزوقار الدین سید اور ایس ایس پی سیکور ٹی محمد سلیمان ، ایس ایس پی سٹی ٹی ایف محمد امین بخا ری ، ایس پی سٹی صا عد عزیز کی سر بر اہی میں چائینہ ایمبیسی کے سا منے ایس او ایس کال کے ذریعے ریہرسل کی گئی جس میں سینئر افسران، بم ڈسپوزل سکواڈ ، سی ٹی ایف ، کمانڈوز ،ریسکیو 15 ،کیو آر ایف،سی آئی ڈی،سپیشل برانچ،انوسٹی گیشن ونگ ،ٹریفک ڈویثرن، دیگر اداروں اور ایمبولینسز نے حصہ لیا،کمانڈوز نے جائے وقوعہ پر بروقت اپروچ کیا اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اسی دوران دوسرے تمام ونگز بھی پہنچ گئے اور متعلقہ اقدامات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا۔مکمل کوارڈینشن دیکھنے میں آئی۔اس بات کا جائز ہ لیا گیا کہ پولیس ٹیموں، بم ڈسپوزل سکواڈ،ایمبولینسز کا اپروچ ٹائم کیا ہے اور یہ دوران ڈیوٹی کتنے متحرک ہیں۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے بتایا کہ اس ریہرسل کامقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور اس کو نا کا م بنا نے کے لئے کس طر ح کے اقداما ت کر نے ہیں اور اس کے علا وہ تمام ونگز کے اپروچ ٹائم کو چیک کرنا تھا ریہرسل کے دوران جہاں پولیس کے تمام ونگز کے افسران نے اپنا کردار ادا کیاوہاں دیگر متعلقہ شعبوں فائربریگیڈ ،ایمبولینسز نے بروقت اپروچ کیا۔ایس ایس پی اسلام آباد نے ریہرسل میں شریک تمام افسران و ملازمان کا شاباش دی۔