پیرس(امت نیوز) برطانیہ نے کہا ہے کہ ہمیں آسیہ مسیح کی شکل میں نئے ملعون سلمان رشدی کی ضرورت نہیں۔جس کی حفاظت پرلاکھوں پونڈ خرچ کرنا پڑ ے۔ حکام کے مطابق ہم آسیہ مسیح کو اپنے ملک لانا نہیں چاہتے۔ ملعونہ کے وکیل سیف الملوک نے ایک انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت آسیہ کو پناہ دینا نہیں چاہتی اور کنزرویٹو پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے انہیں حقائق سے آگاہ کردیا ہے۔ سیف الملوک نے کہا کہ آسیہ مسیح کسی بھی ترقی یافتہ یورپی ملک میں اپنے خاندان کے ساتھ حفاظت سے رہ لے گی۔