نیب کیخلاف جارحانہ منظم مہم چلائی جارہی ہے-جاوید اقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نےکہا ہےکہ اس وقت نیب کے خلاف ایک جارحانہ اور منظم مہم چلائی جارہی ہے۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ مہم اس مقصد کے تحت چلائی جارہی ہےکہ لوگوں میں مایوسی پیدا ہو۔انہوں نےکہاکہ یقین دلاتاہوں کوئی ڈر،کوئی خوف، کوئی لالچ اور کوئی دھمکی نیب کے سامنے نہیں ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نےیہ بھی کہاکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، نیب کا کسی گروپ سے، کسی سیاست سے،کسی سیاستدان سے،کسی حکومت سےکسی قسم کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ان کاکہناتھاکہ بدعنوان عناصرکےخلاف قانون کےمطابق بلا امتیازکارروائی کی جارہی ہے،ان لوگوں پرہاتھ ڈالا،جن کےخلاف کوئی کارروائی کاتصوربھی نہیں کرسکتا تھا۔

Comments (0)
Add Comment