ملعونہ آسیہ چند روز میں باہر چلی جائیگی-وکیل کو یقین

پیرس(امت نیوز)ملعونہ آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک نے کہا ہے کہ جرمنی، فرانس اور ہالینڈ سمیت متعدد یورپی ممالک نے آسیہ کو پناہ کی پیشکش کی ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ کینیڈا جائے گی اور یہ چند روز کی بات رہ گئی ہے۔ فرانسیسی ہفت روزہ پیرس میچ کو انٹرویو میں سیف الملوک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آسیہ کو روکا نہیں جاسکتا ۔ اب اس نے صرف ویزا کی درخواست دینی ہے۔سیف الملوک نے اعتراف کیا کہ ملعونہ کے کیس میں غیر ملکی این جی اوز نے لاکھوں ڈالر کمائے اور آسیہ کو بھی حصہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح تاحال اپنے شوہر عاشق مسیح کے ساتھ اسلام آبادکے ایک خفیہ مقام پر سخت سیکورٹی میں رہ رہی ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں عاشق مسیح کی پہلی بیوی کے پاس لاہور میں ہیں۔ ملعونہ کے وکیل نے تحریک لبیک کے خلاف آپریشن اور گرفتاریوں پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان انتہا پسندی کے خلاف کوششیں کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment