اسلام آباد(نمائندہ امت)حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی ذات پرکیچڑ اچھالنے کاسلسلہ روکنے کےلیے تیاری مکمل کرلی اس حوالے سے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے لئے اخلاقیات کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا۔کمیٹی گالم گلوچ اورذات پر حملے کی صورت میں سپیکر کو سفارش کرسکے گی تفصیلات کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ روکنے کے لئے اخلاقیات کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کیا ہےیہ کمیٹی رواں ماہ بنائی جائے گی، جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو برابر کی نمائندگی دی جائےگی، اخلاقیات کمیٹی میں پارلیمانی لیڈروں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اخلاقیات کمیٹی کو غیر پارلیمانی گفتگو پر متعلقہ ارکان کے خلاف کارروائی کا اختیار ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اجلاس میں اخلاقیات کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کردی ہے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد کو قوائد و ضوابط بنانے کی ذمہ داری