ملعونہ کیس پر برطانوی وزیر داخلہ کی دارالعوام میں صفائیاں

لندن(امت نیوز)برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لئے آسیہ مسیح کی سیکورٹی سب سے اہم ہے۔انہوں نے ملعونہ کے خاندان کی کسی یورپی ملک میں پناہ کی حمایت کی۔ برطانوی دار العوام میں صفائیاں پیش کرتے ہوئےساجد جاوید نے کہا وہ ملعونہ کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ تاہم برطانیہ دوسرے ممالک کے ساتھ ملکر ملعونہ کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاقانونی عمل مکمل ہونے کے بعد بہت سے یورپی ممالک آسیہ کو پناہ دینا چاہتے ہیں۔برطانیہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا جس سے آسیہ اور اس کے خاندان کی جان کو خطرہ لاحق ہو جائے۔

Comments (0)
Add Comment