اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر قانون پنجاب اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا کوئی حکم نہیں دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے کہاہے کہ نئی جے آئی ٹی بنانا چاہتے ہیں۔ رانا ثنا کے مطابق تفتیش کے مراحل مکمل ہو نے کے بعد جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں۔ بنی تو فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔