کراچی (پ ر) سہارا ولیج شیلٹر ہومز کے چیئرمین اکبر علی رانا نے شیلٹر ہوم میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کرکے سہارا شیلٹر ہوم کے سیکڑوں لاوارث افراد کے منہ کا نوالہ چھین لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ سہارا شیلٹر ہوم کے تمام یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں۔ اس مسئلے پر ہماری مدد کی جائے۔