ڈاکٹر اسامہ رضی کے والد کے ایصال ثواب کیلئے آج درس قرآن ہوگا

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی کراچی کے دیرینہ رکن نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی کے والد کے ایصال ثواب کیلئے آج (جمعہ) بعد نماز عصر قرآن خوانی و درس قرآن ان کی رہائش گاہ 1-20-C بلاک 4 گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری پر ہوگا۔ درس قرآن حافظ نعیم الرحمان دیں گے۔ دریں اثنا فاروقی مسجد دارالعلوم حنیفیہ سعود آباد میں رضی خان مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment