کراچی (بزنس رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار علی قائمخانی کی زیر صدارت لائسنسنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی آشکار داور، ندیم رشید، عارف چنگیزی، سہیل بشیر، انجم عادل اور ذیشان صدیقی شریک تھے۔ کمیٹی نے 36 درخواستوں پر غور کیا اور درخواست گزاروں سے انٹرویو کئے، جس کی بنیاد پر Aکٹیگری میں 4 اور Bکٹیگری کیلئے12، اسٹریکچرل انجینئر میں 10، انسپکٹنگ انجینئرز3، جبکہ 1 بلڈنگ ڈیزائنر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ نامکمل دستاویزات 6 درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔