کراچی (پ ر) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ’’خصوصی افراد کے بین الاقوامی دن‘‘ کے سلسلے میں ایف سی ایریا میں واقع سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تحت قائم خصوصی افراد کی بحالی کے مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین خصوصی بچوں کو گھروں میں قید کرنے کے بجائے تعلیم و تربیت کیلئے بحالی مرکز لائیں۔ تقریب میں عافیہ موومنٹ کے کوآرڈینیٹر محمد ایوب کے علاوہ امام حسین ہمدم، پروفیسر تنویر ملک، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان، مجیب الرحمان، جمیل اختر چشتی، شفیق احمد عباسی، این اے خان، عبدالرحمان و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ محمد الناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس تزئین زہرہ، اساتذہ اور بچوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا استقبال کیا۔