نائٹ کلب جھگڑا کیس میں دو انگلش کرکٹرز کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

لندن (امت نیوز) انگلش کرکٹرز بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کے درمیان گزشتہ برس ہونے والے برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس کا فیصلہ (آج) جمعہ کو ہوگا۔ دونوں کھلاڑیوں کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ڈسپلنری کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد کمیشن دونوں کرکٹرز سے گزشتہ برس برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث کیس کی سماعت کرے گا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ (آج) جمعہ کو کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment