کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں تحریک لبیک کے ایک کارکن محمد قذافی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے کیس میں گرفتار 46 کارکنان کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت گرفتار کارکنان کو مقدمے کی نقول فراہم کی گئیں۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔