ہاکی ورلڈکپ میں آج پول بی کے دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بھوبنشوار(امت نیوز) 14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) جمعہ کو پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق چودہواں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارتی ریاست اڑسیہ کے دارالحکومت بھوبنشوار میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین ہاکی کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعہ کو پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پول بی سے عالمی چیمپئن آسٹریلیا پہلے ہی میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

Comments (0)
Add Comment