کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر کا درجہ حرارت مزید گرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری رہا۔دوپہر کو سمندری سمت کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہوئیں۔اگلے 24 سے 48گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع خشک، رات میں خنکی ،صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔