کراچی (امت نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہو گئی۔150ارب ڈوب گئے۔انڈیکس 38 ہزار 300 کی سطح پر بند ہوا ۔دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔کاروباری دن کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کے بجائے ان کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لی جس کے باعث اختتام پر 100 انڈیکس 1002 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔