کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواستگزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش نہیں ہوئے۔ جونیئر وکیل نے بتایا کہ فاروق ایچ نائیک سکھر بینچ میں مصروف ہیں۔ عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ایچ نائیک پہلے بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی۔