کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فلیٹ کا چھجہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی زنیرہ اور مصعب کو آہوں و سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جنازے میں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ عمارت میں واقع ہر فلیٹ بوسیدہ ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔اعلی حکام سے نوٹس لیں۔