وزیراعظم ۔ نیب چیئرمین ملاقات کی جھوٹی خبرنشرکرنے پر 17چینلزکونوٹس

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزیر اعظم عمران خان سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ملاقات سے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے پر 17ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے۔ پیمرا کی جانب سے جن چینلز کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، ایکسپریس نیوز، نیو نیوز، 24نیوز، بول نیوز، 7نیوز، میٹرو ون، ہم نیوز، اے آر وائی نیوز، سما، پبلک نیوز، 92نیوز، جی این این، چینل 5اور کے 21نیوز شامل ہیں۔پیمرا سے جاری بیان کے مطابق ان تمام چینلز نے رپورٹ کیا تھا کہ وزیر اعظم سے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جمعہ کو ملاقات کی۔

Comments (0)
Add Comment