مولانا سمیع الحق شہید جرأت کا استعارہ تھے-تعزیتی ریفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مولانا سمیع الحق شہید کی طلبہ برادری سے محبت دیدنی تھی۔آپ کا سایہ ایم ایس او کے لیے کسی سائبان سے کم نہ تھا۔شہید دینی جرأت و بہادری کا استعارہ تھے۔ان کی قوم و ملت کے لیے علمی ،دینی ،تحریکی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت شاہ فیصل کالونی میں شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرینس میں صوبائی ناظم عنایت اللہ فاروقی ، عافیت صدیقی ، فیضان شہزاد ، ملک اشتیاق ، جے یو آئی (س) کے مفتی حماد اللہ مدنی ، مولانا اختر حسین و دیگر نے کیا۔مقررین نے کہا کہ ایم ایس او کے کارکنان سرپرست اور ہمدرد سے محروم ہوگئے ہیں۔حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔

Comments (0)
Add Comment