اسلام آباد ( نمائندہ امت) سکیورٹیزاینڈایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے نومبرمیں 1060 نئی کمپنیا ں رجسٹر کیں۔ گزشتہ مالی سال کے اس ماہ کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 93ہزار157ہوچکی ہے ۔ رجسٹریشن کے عمل میں نام کی آسان شرائط ، فیس کی کمی اور کمپنی رجسٹریشن آفسز کی سہولت کاری جیسی مختلف اصلاحاتی اقدامات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہےتقریباً 72فیصد کمپنیاں بطورپرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹر ہوئیں جبکہ 26 فیصد سنگل ممبر ، 2 فیصدپبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش کمپنیاں اور لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنیاں ہیں۔سب سے زیادہ ٹریڈنگ کے شعبےسے تعلق رکھنے والی کمپنیاں کی رجسٹریشن ہوئی جن کی تعداد165تھی۔خدمات کے شعبے میں 153،تعمیرات کے شعبے میں 120،انفرمیشن ٹیکنالوجی میں 117،سیاحت میں 69،رئل اسٹیٹ میں 37،خوراک اور مشروبات میں 35،کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ کے شعبے ، تعلیم کے شعبے ،مارکیٹینگ اور ایڈورٹائیزنگ کے شعبے میں کمپینیز کی رجسٹریشن کی تعداد 32 رہی، انجینئر نگ میں 30 ،ٹرانسپورٹ میں 23 ،ایندھن اور توانائی میں 19 صحت کے شعبے میں16،ٹیکسٹائل میں 15،آٹو اینڈالائیڈ ،مواصلات ،لاگینگ،کان کنی اور فارماسیوٹیکل میں 14 اور 95کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔36 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔