اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو میڈیا سے نہیں وزیراعظم کے بولنے سے خطرہ ہے، میڈیا یا اپوزیشن کے خاموش ہونے سے خطرہ ٹل نہیں سکتا، خطرہ وزیراعظم کے بولنے سے ہے، اونوں کون چپ کروائے گا؟ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف نہ بولنے پراپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ حکومت کو میڈیا یا اپوزیشن کے بولنے سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے مزید اپنے دوسرے ٹویٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر گرنے پربنگلہ دیشی کرنسی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایک ٹکے کے بھی نہیں رہے۔