لاہور (این این آئی ) جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس کی سربراہی میں جناح ہسپتال کی چار رکنی ٹیم نے قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں چیک اپ کیا۔ اس موقع پر بعض ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز شریف کے لئے بی کلاس کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔