مانسہرہ (نمائندہ امت )مانسہرہ اعظم سواتی کئے مستعفیٰ ہونے کے بعد پی ٹی آئی مانسہرہ کی تنظیم ،مقامی قیادت ،پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے و ایم پی اے اور لمبے لمبے قصیدے لکھنے والے قصدہ خوانوں کو بھی سانپ سونگھ گیا ،جبکہ پی ٹی آئی کا ایک گروپ باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا پر اعظم سواتی کے استعفیٰ پر خوشی کا اظہار کررہا ہے جبکہ دوسرے گروپ نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے تاہم اعظم سواتی کے حق میں ابھی تک مانسہرہ سے کوئی بیانات سامنے نہیں آئے ،آئی جی تبادلہ کیس میں سوموٹونوٹس کے بعدتاحیات نااہلی کئے خوف سے وزارت سے مستعفیٰ ہونے والے اعظم سواتی کا مانسہرہ کی پی ٹی آئی قیادت نے بھی ساتھ چھوڑ دیا استعفیٰ کے بعد سے ابتک آبائی ضلع مانسہرہ میں پی ٹی آئی کارکنان ،ایم این اے ،ایم پی اے ،سابق و موجودہ امیدوارقومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں نے مکمل طور پر چپ کا روزہ رکھاہوا ہے جبکہ اعظم سواتی کے حق میں لمبے لمبے قصیدے لکھنے والے قصیدہ خواں بھئی منظر عام سے غائب ہو گے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان باقاعدہ طور پر اعظم سواتی کے استعفیٰ پر خوش دیکھائی دیتے ہیں ۔