ڈالر کی اونچی اڑان جاری-140کا ہوگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار 140 روپے کا ہوگیا۔جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدرایک بارپھر140 روپے تک جا پہنچی ہے۔ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پیٹرول سمیت ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

Comments (0)
Add Comment