پاکستان کا ٹرمپ کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت بھی کردی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی، دو طرفہ تجارتی اور معاشی رابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گاْ۔

Comments (0)
Add Comment