رکشہ ڈرئیور کے قتل میں محبوبہ ملوث نکلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن پولیس نے رکشہ ڈرائیور کےاندھےقتل کا معمہ حل کرتے ہوئےاس کی محبوبہ کو دھر لیا، مقتول کو اس کی محبوبہ نےنئےآشنا کیساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری لٹھ بستی سے 30نومبر کو رکشہ ڈرائیور نور محمد کی لاش ملی تھی، پولیس نے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ معاملہ ایک لڑکی کا ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرنے بتایا کہ سکھن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل کرلیا، اندھے قتل میں ملوث ملزمہ شاہینہ کو گرفتار کیا گیا ہے ،جبکہ اسکے نئے آشناکی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہینہ نے اپنے آشنا سے مل کر نور محمدکو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہو ئے کہا کہ نور محمد سےپرانی آشنائی تھی، پیچھا چھڑانے کیلئے نئے دوست کیساتھ ملکر اسے قتل کیا۔

Comments (0)
Add Comment