لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت توڑ جوڑ جاری ہے۔جبکہ یہ معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔پہلے بڈز کھولنے کی تاریخ 30 نومبر سے آگے بڑھا کر7 دسمبر کردی گئی تھی اب 14 دسمبر کردی گئی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا تھا کہ گزشتہ 3سال کیلیے نشریاتی حقوق 15ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے،آئندہ مدت کیلیے 35ملین ڈالر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی کے فرنچائز کیساتھ مالی معاملات کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، ملتان سلطانز واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب اپنی شناخت کھو بیٹھی اور چھٹی ٹیم کے طور پر پی سی بی کی ملکیت بن چکی، اس کو فروخت کرنے کیلئے اشتہار جاری کیا جاچکا، گزشتہ روز میڈیا رائٹس کی فروخت کی فروخت کے لئے ترمیمی اشتہار جاری کرتے ہوئے 14 دسمبر تک ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز طلب کی گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭