ابو ظہبی(امت نیوز)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے لیجنڈری فاسٹ بالر وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔32سالہ یاسر شاہ نے کیویز کیخلاف متحدہ عرب امارت میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض19.03کی اوسط سے29کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا جس کے ساتھ ہی انہوں نے 3ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر زیادہ شکار کرنے کا وقار یونس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ، وقار یونس نے1990میں کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محض 10.86کی اوسط سے29وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ وکٹیں اپنے نام کرنے کا قومی ریکارڈ گگلی ماسٹر عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نے1987میں انگلینڈ کیخلاف 14.57کی اوسط سے30وکٹیں حاصل کی تھیں –
٭٭٭٭٭