ابوظہبی (امت نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں کھاتہ نہ کھول پانے والے محمد حفیظ دوسری اننگز میں بھی 8 رنز تک ہی محدود رہے۔ متحدہ عرب امارات آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سنچری کے بعد محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف دیگر میچ میں خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں بھی ایک بھی یادگار اننگز نہ کھیل پائے اور مجموعی طور پر پہلی سنچری کے بعد تمام اننگز میں صرف 66 رنز بنائے۔ٹیسٹ کرکٹر نے کیویز کیخلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کوئی رن نہیں بناپائے اور نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، میچ کے پانچویں اور آخری روز ساتھی کرکٹرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
٭٭٭٭٭