تجاوزات آپریشن پروسیم اختر اور فاروق ستار پول کھولنے لگے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر میئر کراچی وسیم اختر اور فاروق ستار ایک دوسرے کے پول کھولنے لگے۔ فاروق ستار نے وسیم اختر سے استعفے کا مطالبہ کردیا جبکہ الزامات پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کراچی کو برباد کیا تو فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو تباہ کیا۔کے ایم سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا تجاوزات کیخلاف آپریشن کے متاثرین کو متبادل نہیں دیا جائے گا، ایک سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دکانوں کو گرایا گیا اور5 لاکھ افراد کو بے روزگار کر دیا گیا، بڑے بڑے مال بنانے کی تیاریاں کیں جارہی ہیں، لوگوں نے منع کیا تھا کہ وسیم اختر کو میئر نہیں بناؤ۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا اب وسیم اختر کراچی سے ووٹ لے کر دکھائیں۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا فاروق ستار کی باتوں کا کیا جواب دوں، مجھے تو یہ بھی نہیں پتا وہ کونسی جماعت میں ہیں۔

Comments (0)
Add Comment