لاہور(امت نیوز)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی اسکینڈل میں گرفتار حافظ میاں نعمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام نے میاں نعمان کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹروارث جنجوعہ نے حافظ میاں نعمان کو جیل بھجوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حافظ میاں نعمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔