کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں شرافی گوٹھ پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈکیت ہائی پروفائل ملزم نکلا۔ تفصیلات کے مطابق 6 دسمبر کو شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مرتضی چورنگی کے قریب 2مسلح ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہو نے لگے تو روکنے پر ٹریفک پولیس افسر پر فائرنگ کردی ،قریب موجود پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار جب کہ ، زخمی افسر50سالہ نثار ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر تعینات تھا جو گولی لگنے کے باعث دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا ، ہلاک ملزم سے برآمد پستول سرکاری ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے ڈرائیور نکلی ۔ جب کہ ملزم نے بلال کالونی میں دوران لوٹ مار ڈرائیور اشفاق کو گولیاں مارکر قتل کیا تھا، واردات کے بعد ملزمان اس کی پستول بھی لے گئے تھے ، ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں پولیس پر حملے سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات درج ہیں، مارے گئے ڈکیت فیض محمد سے2 پستول،3 1000 نقدی اور دستی گھڑی بھی ملی تھی ، ملزم خیر پور کا رہنے والا تھا، ملزم کے ساتھی کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے ۔ دریں اثنا سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کے کارندے محمد افضل شاہ عر ف لالا کو گرفتار کرلیا ۔ انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن مظہر مشوانی کے مطابق ملزم افضل شاہ عرف لالا پولیس کو قتل، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔