لاہورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہن جاں بحق

رائے ونڈ(امت نیوز) لاہورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہن جاں بحق ہو گئی، 25سالہ طاہرہ کی آج شادی تھی۔رائے ونڈ کے علاقہ جیابگا میں 25 سالہ طاہرہ عاشق اپنی بڑی بہن شہناز بی بی کے ہمراہ گاؤں کے بیوٹی پارلر پر جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی لڑکی کو رائے ونڈ ہسپتال پہنچایاجہاں سے اسکی تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی دم توڑ گئی۔اتوارکو طاہرہ کی شادی تھی۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments (0)
Add Comment