برلن ( امت نیوز) جرمن ریلوے ملازمین کی یونین ای وی جی اور ریلوے کمپنی ڈوئچے باہن میں مذاکرات ناکام ہوگئے جس پر ملازمین نے کرسمس پر ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ یونین کے رہنما ٹورسٹن ویسٹفل نے کہا ہے کہ دونوں یونینز تنخواہوں میں 7.5 کے تناسب سے اضافہ ،ڈیوٹی کے اوقات اور تعطیلات کے مطالبات پیش کرچکی ہیں ۔