کراچی(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کسی شہری کی روزی اور کسی خاندان کی چھت چھیننے کی بھرپور مخالفت کرے گی۔تجاوزات کے خلاف آپریشن احسن قدم ہے ، لیکن ماضی میں ان تجاوزات کی سرپرستی کرنے والوں کی جائیدادیں اور بینک میں پڑی رقم ضبط کرکے متاثرین کو دی جائے، تاکہ متاثرین بحال ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر گلشن جمال میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختون، پنجاب ، اندرون سندھ اور کراچی کے عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں حاجی علی شیر بلوچ، بشیر احمد رند، عابد علی کھرل، مختار بگٹی، زبیر عباسی، سیف اللہ رند، صاحب خان ڈومکی، محمد رحیم بلوچ، شرافت بھٹی و دیگر شامل تھے۔