کراچی(پ ر)الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے وفد نے علیم قریشی کی قیادت میں ادارہ نورحق میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔وفد میں انتخاب عالم سوری، انتظار غوری ،ڈاکٹر خالد و دیگر شامل تھے۔وفد نے امیرجماعت کو اسکولز سے متعلق درپیش مسائل اور ایس بی سی اے کے نوٹس سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس صورتحال سے نہ صرف ہزاروں اسکولز مالکان بلکہ لاکھوں بچوں اور والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔اسکولز انتظامیہ مسلے کا حل چاہتی ہے۔اعلامیے کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ سندھ حکومت نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو سنے اور انہیں حل کرے ۔