کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اقرا سٹی میں واقع فلیٹ سے 60 سالہ جہانگیر کی لاش ملی، جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ اوسچل فرخ شہر یار کاکہنا ہے کہ متوفی فلیٹ میں اکیلا رہائش پذیر تھا اور اس کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔