لاہور(امت نیوز) محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ اب نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی جگہ لاہور قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔گزشتہ ایونٹس میں ناکامیوں سے دوچار رہنے والی فرنچائز نے اس بار پاکستانی کرکٹر کو قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔