گولڈن گلوب ریس میں ڈوبنے والی خاتون کو بچالیا گیا

کیپ ہارن (امت نیوز)چلی کے علاقے کیپ ہارن کے سمندر میں گولڈن گلوب ریس کے دوران کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والی برطانوی خاتون کشی ران سوسی گوڈال کو 40 ہزار ٹن وزنی کارگو جہاز نے آندھی کی صورت حال سے بچالیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 40 ہزار ٹن سمندری جہاز کی 119 میٹر کرین کے ذریعے گوڈال کو بچالیا گیا۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ کشتی راں گوڈال عالمی ریس کیدوران کشتی الٹنے سے لاپتہ ہوگئی تھیں اور ان کی کشتی سے بادبان بھی گر گیا تھا۔چلی کی میری ٹایم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ان کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام دیا گیا تھا کہ ‘ایم آر سی سی چلی سے 3 دنوں تک رابطوں کے بعد برطانی کشتی ران سوسی گوڈال کو بچالیا گیا۔ریس میں شامل کم عمر ترین گوڈال کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشن سے قبل سمندر کی لہریں 3 سے 4 میٹر معمول سے بلند تھیں۔

Comments (0)
Add Comment