پہلا ٹیسٹ- آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 235 رنز پر آئوٹ

ایڈیلیڈ(امت نیوز) آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 235 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹریوس ہیڈ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایشون اور بمرا نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں بھارتی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 166 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، کپتان ویرات کوہلی 34 رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار بنے، پوجارا 40 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ہفتہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 191 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹریوس ہیڈ 61 اور مچل سٹارک 8 رنز کھیل رہے تھے، دن کے چوتھے اوور میں بمرا نے سٹارک کو آئوٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

Comments (0)
Add Comment