کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرکول منصوبے بلاک (ٹو) کے 1200 متاثرہ خاندانوں کیلئے 95 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں تھرپارکر میں پانی اور بحالی سینٹر اسکیم سے متعلق بریفنگ میں وزیرتوانائی ا متیاز شیخ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کی وجہ سے 1200خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔حکومت متاثر ہ خاندانوں کے ہر دو افراد کو سرکاری ملازمت ماہانہ10ہزاروظیفے کے علاوہ ٹاؤن شپ میں گھر تعمیر کر کے دے گی ۔بریفنگ میں امتیاز شیخ نے بتایا کہ متاثرین کیلئے60گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔